سلمان خان کی بگ باس کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی
سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو بھی گھر والوں سے الجھنے پر کھری کھری سنائی تھیں
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی ہے۔
بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے جب سے گیم شو میں شامل ہوئے ہیں اس وقت سے ہی ان کی پہچان شو کے متنازع کھلاڑی کی بن چکے ہیں۔ اور اکثر ان کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ برے رویے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
لیکن اس بار تو ابھیجیت بچوکلے نے کچھ ایسا کردیا جس کی وجہ سے سلمان خان اتنا زیادہ غصے میں آگئے کہ انہیں بگ باس کے گھر کے اندر آکر مارنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی نجی چینل نے حال ہی میں شو کے نئے پرومو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان خان ابھیجیت بچو کلے کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی
سلمان خان کہہ رہے ہیں ''بچوکلے یہ جو آپ نے گندی گندی گالیاں دی تھیں، کوئی دوسرا آپ کے گھروالوں کو دے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ میں آپ کو وارننگ دے رہاہوں مڈ ویک آ کے نکال کے جاؤں گا یہاں سے بال پکڑ کے''۔
بچو کلے سلمان خان کو کہتے ہیں میں بولوں، لیکن سلمان غصے میں انہیں کہتے ہیں ''تو بولے گا نا تو گھر میں آکے تجھے مار کے جاؤں گا''۔
سلمان خان کی اس بات پر ابھیجیت بچو کلے بھڑک کر کہتے ہیں بھاڑ میں جائے آپ کا شو، کھولو دروازہ ایسے شو میں، میں رکنا بھی نہیں چاہتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شو میں شامل ایک اور کھلاڑی اداکارہ شمیتا شیٹھی کو بھی گھر والوں سے الجھنے پر کھری کھری سنائی تھیں۔