86 سالہ خاتون کی دریادلی انعام کی آدھی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندارکو دیدی

سوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کی دریادلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

سوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کی دریادلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
86 سالہ خاتون نے دریادلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتی گئی لاٹری کی آدھی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندارکو دیدی۔

آج کل کے دور میں ہر کوئی پیسوں کے پیچھے بھاگ رہا ہے جس نے رشتوں میں بھی فاصلے اور تلخیاں پیدا کردی ہیں لیکن پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا یہ بات 84 سالہ بزرگ خاتون نے ثابت کردی جس نے اپنی جیتی گئی لاٹری کی نصف رقم تحفے میں دکاندار کو دے دی۔


دل کو چھو لینے والی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اسٹور کیشیئر والٹر نے میرین فورسٹ نامی 86 سالہ بزرگ خاتون کولاٹری خریدنے کی ترغیب دلائی تھی جس کا سب سے بڑا انعام 5 لاکھ ڈلر تھا خاتون نے والٹر کو کہا ٹھیک ہے اگر میں جیت گئی تو آپ کا خیال رکھوں گی۔

میرین فورسٹ جیک پاٹ تو نہیں جیت پائیں تاہم بزرگ خاتون نے 300 ڈالر جیتے اور اپنا وعدہ پورا کیا جو انہوں نے کیشیئر سے کیا تھا وہ اسٹور میں غبارے اور ایک لفافے کے ساتھ داخل ہوئیں اور جیتی گئی لاٹری کا نصف حصہ والٹر کو دے دیا۔

ویڈیو میں والٹر حیران نظر آئے جب بزرگ خاتون نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اسٹور میں موجود ہر شخص تالیاں بجاتا نظر آیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد سے اس کلپ پر 3 لاکھ سے زیادہ لائکس ہوچکے ہیں، صارفین کی جانب سے بزرگ خاتون کے اس زبردست اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔
Load Next Story