دہشتگرد پولیس اور رینجرز سے ٹارگٹڈ آپریشن کا بدلہ لے رہے ہیں شرجیل میمن

اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک February 13, 2014
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پولیس بس پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پولیس اور رینجرز سے ٹارگٹڈ آپریشن کا بدلہ رہے ہیں۔

اپنے ایک جاری بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سے ٹارگٹڈ آپریشن کا بدلہ لیا جا رہا ہے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب پولیس بس پر ہونے والے خود کش حملے میں 11 اہلکار جاں بحق اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |