چین میں دفتر کی کینٹن میں خوفناک دھماکا 16 ملازمین ہلاک
دمماکا کمرشل عمارت کی کینٹین میں ہوا جہاں ملازمین کھانا کھا رہے تھے
کراچی:
چین کی ایک کمرشل عمارت کی کینٹین میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے چونگ چنگ میں ایک کمرشل عمارت زور دار دھماکے سے لرز اُٹھی۔ دھماکے میں عمارت کی کینٹن مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور درجنوں افراد دب گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کئی دفاتر پر مشتمل عمارت کی کینٹین میں ہوا جہاں ملازمین لنچ کر رہے تھے۔ دھماکے کے وقت عمارت میں 600 ملازمین موجود تھے۔
ریسکیو ادارے کے کارکنوں نے کینٹن کے ملبے سے 26 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 16 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 10 میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکا گیس لیکیج کا معلوم ہوتا ہے تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عمارت میں موجود مختلف کمپنیوں کے دفاتر میں ملازم تھے۔