لاکھوں فوجیوں کا ٹونی بلیئر سے ’سر‘ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ

دس لاکھ سے زائد سابق فوجیوں نے پٹیشن پر دستخط کیے ہیں


ویب ڈیسک January 08, 2022
ٹونی بلیئر عراق میں برطانوی شہریوں اور اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار ہیں، درخواست گزار

برطانیہ میں لاکھوں سابق فوجیوں نے وزیراعظم ٹونی بلیئر سے 'سر' کا خطاب واپس لینے کی پٹیشن پر دستخط کردیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دس لاکھ سے زائد سابق فوجیوں نے ملکہ برطانیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو نوازے گئے اعلیٰ ترین اعزاز ''آرڈر آف دا گارڈر'' واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق فوجیوں نے یہ پٹیشن عراق جنگ کے تناظر میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر نے برطانیہ کے آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور مشرق وسطیٰ میں ان کی پالیسیوں سے شہریوں اور اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

لیبر پارٹی کے رکن اسمبلی نے ٹویٹ کی کہ ہماری نظام میں اتنی خامیاں ہے کہ عراق جنگ کے سرکردہ معماروں میں سے ایک ٹونی بلیئر کو نائٹ ہڈ سے نوازا گیا جب کہ جولین اسانج جس نے عراق میں جنگی جرائم کو بے نقاب کیا اسے امریکا کے حوالے کیا گیا اور عمر بھر قید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔