امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک نظام زندگی مفلوج

طوفان کی وجہ سے مشرقی ریاستوں کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ امریکا بھر میں 2 ہزار 700 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔


ویب ڈیسک February 13, 2014
امریکا کی مختلف ریاستیں رواں موسم سرما کے دوران خلاف معمول برفانی طوفانی طوفانوں کی زد میں رہی ہیں۔فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، طوفان کی زد میں آکر اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان نے شمالی اور جنوبی کیرولینا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آئندہ چند گھنٹوں میں اس کا دائرہ امریکا کی وسطی ریاستوں تک پھیل جائے گا، برفانی طوفان اور سڑکوں پر برف جم جانے کی وجہ سے ریاست مسی سپی میں پیش آنے والے حادثات میں 2 جبکہ ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے مشرقی وسطی ریاستوں کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ امریکا بھر میں 2 ہزار 700 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی مختلف ریاستیں رواں موسم سرما کے دوران خلاف معمول برفانی طوفانی طوفانوں کی زد میں رہی ہیں۔ امریکی محکمہ ِموسمیات نے بھی حالیہ طوفان حیران کن قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں