میسی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

میسی سمیت چار کھلاڑیوں کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی


ویب ڈیسک January 08, 2022
میسی کورونا کو شکست دینے کے بعد اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ فوٹو : فائل

ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) نے میسی سمیت چار فٹبالرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی میسی کے آئندہ میچ میں کھیلنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ انہیں قرنطینہ اور واضع کردہ پروٹوکول کو مکمل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: میسی سمیت 4 معروف فٹ بالر کورونا کا شکار

واضح رہے کہ میسی سمیت اُن کی ٹیم کے چار کھلاڑی بیرنٹ، سیرگیو ریگو اور ناتھن کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد چاروں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

پی ایس جی کلب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ چاروں کھلاڑیوں کی حالت بہتر ہے اور ماہر ڈاکٹرز اُن کی نگرانی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |