جرمنی میں ’خوفناک‘ نظر آنے کیلئے نوجوان نے ہزاروں ڈالر خرچ کردیے

انسٹاگرام پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ’بلیک ڈپریشن‘ کے نام سے مشہور ہے


ویب ڈیسک January 09, 2022
اس کی آنکھوں کی سفیدی بھی سیاہی مائل ہے۔—فوٹو: جیم پریس

RAWALPINDI: دنیا میں عمومی طور پر انسان اپنی ظاہری شخصیت کے نکھار کے لیے کئی جتن کرتا ہے لیکن جرمنی کے ایک شخص نے 'خوفناک' نظر آنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کردیے ہیں۔

انسٹاگرام پر وہ بلیک ڈپریشن کے نام سے مشہور ہیں اور اور خوفناک دکھنے کے لیے اب تک 17 ہزار ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔

انہوں نے خود کو 'انسانی پزلز' میں تبدیل کرنے کے لیے کئی برس صرف کردیے ہیں۔

jam 2

اور یہ صرف جسم کے ٹیٹو نہیں ہے۔

بلیک ڈپریشن نے اپنے دانتوں کی دونوں قطاروں کو ٹائٹینیم میں ڈھانپنے کے ساتھ اپنی آنکھوں اور چہرے پر بھی سیاہی لگائی ہے۔

28 سالہ نوجوان نے سرجری کے ذریعے اپنے کان کے کارٹلیج کے ٹکڑوں کو ہٹانے کا بھی انتخاب کیا ہے جبکہ اس کے نتھنے چھیدے ہوئے ہیں۔

journalist

انہوں نے کہا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جسمانی تبدیلی شروع کی تھی، میرا پہلا طریقہ میری زبان کو الگ کرنا تھا۔

بلیک ڈپریشن نے کہا کہ پھر میرے آدھے آدھے (بیرونی کان کا دکھائی دینے والا حصہ) دونوں طرف سے کاٹ دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں