پی ایس ایل 7 کی فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیا

بین ڈنک پھر سے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل ہوگیا (فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
پاکستان سپر لیگ 7 کی تمام فرنچائزز نے سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹ میں حصہ لے کر اسکواڈ مکمل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈرافٹ میں پہلی سپلیمنٹری پک دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو ملی تو خیبرپختون خوا کے صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

سپلیمنٹری ڈرافٹ

لاہور قلندرز نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسی خان، اور ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی جبکہ پشاور زلمی نے محمد عمر کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل7 کے کورونا پروٹوکولز پر نظرثانی متوقع

دوسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان جبکہ لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامسن کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ ۔

ریپلیسمنٹ ڈرافٹ

ملتان سلطانز


متبادل (ریپلیسمنٹ) ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر بیٹرجانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ (سلور میں چنے گئے)، جیمز ونس کی جگہ ول سمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے انجرڈ ہونے والے غیر ملکی کھلاڑی ٹام ایبل کی جگہ اویشیکا فرنینڈو، قومی انڈر 19 کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحٰہ خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ قاسم اکرم آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ انڈر 19 اسکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد حریرہ کو منتخب کیا گیا۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے ابتدائی چند میچز نگلش وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ کی عدم دستیابی کے باعث بین ڈنک کو منتخب کیا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری پک محفوظ رکھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں اپنی پک محفوظ کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، ایوانٹ کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Load Next Story