8 سال قبل چوری ہونے والا کتا بچوں سمیت مالک کے پاس پہنچ گیا

پولیس نے کتے کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے متعدد چھاپے مارے


ویب ڈیسک January 08, 2022
کتا 8 سال قبل گھر کے پاس سے چوری ہوا تھا، مالک (فوٹو سسیکس پولیس)

برطانیہ میں 8 سال قبل لاپتہ ہونے والا کیسا نامی کتا تین بچوں سمیت پولیس کی مدد سے دوبارہ مالک تک پہنچ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر سسیکس کی پولیس نے ایک روز قبل مالک کو 8 سال پہلے لاپتہ ہونے والا کتا واپس کر کے بڑا سرپرائز دیا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے چوری ہونے والے کتے کی تلاش کے لیے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق کتے کی تلاش کے لیے تین شہروں میں چھاپے مارے گئے مگر ہمیں ناکامی رہی، چند روز قبل ہم نے اسے تین بچوں سمیت آوارہ کتوں کے ساتھ دیکھا اور پکڑ کر مالک کے حوالے کیا۔

پولیس کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں مالک کو کتے کی واپسی اور جذباتی مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایریزونا پارک میں رکھا ایک ٹن وزنی پتھر چوری

اہل خانہ نے 8 سال بعد کیسا نامی کتا ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ حیران کن طور پر اُس کی صحت بہتر ہے اور وہ عام کتوں کے ساتھ چل پھر رہا ہے۔

پولیس نے مالک کو کتے کے تین بچے بھی واپس کیے، جنہیں دیکھ کر اُن کے اہل خانہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔

dog

مالک نے بتایا کہ 8 سال قبل اُن کا کتا اُس وقت چوری ہوا تھا جب وہ گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں