امریکا میں سیسی کے حریفوں کی جاسوسی کرنے پر مصری گرفتار
مصری حکام کی یدایات پر ملزم نے سیسی کے سیاسی حریفوں کو ٹریک کیا اور معلومات حاصل کیں
امریکی حکام نے نیو یارک میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے سیاسی حریفوں کی جاسوسی کرنے والے مصری شہری کو گرفتار کیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق حکام نے 39 سالہ پیئر گرگس کو غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ محکمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصری حکام کی یدایات پر گرگس نے سیسی کے سیاسی حریفوں کو ٹریک کیا اور معلومات حاصل کیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ گرگس نے مصری حکام اور امریکی پولیس محکموں سے ملاقات کا منصوبہ بھی بنایا ہوا تھا۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ پیئر گرگس 2014 سے 2019 تک ایک سے زائد مصری ایجنسیوں سے رابطے میں تھا اور اس دوران حریفوں کی معلومات کا تبادلہ جاری رہا۔