کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت مزید کم ہوگیا

اگلے 3 روز کے دوران مطلع دن میں صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان


ویب ڈیسک January 08, 2022
اگلے 3 روز کے دوران مطلع دن میں صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان - فوٹو:فائل

کراچی: شہر میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں، ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو دن بھر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلتی رہیں تاہم مطلع صاف ہونے اور دھوپ کے سبب موسم متوازن رہا۔ شام کے وقت ہواؤں کے سبب سردی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، ہفتے کو کم سے کم پارہ 11 اور زیادہ سے زیادہ 22.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت دھند چھانے کے باعث حدنگاہ 2 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران مطلع دن میں صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم پارہ 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، 3 روز کے دوران بیشتر وقت شمالی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں