گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی لاڑکانہ کی 15 خواتین اساتذہ نوکریوں سے فارغ
15 فی میل اساتذہ کا کسی بھی خط کا جواب نہ دینے پر نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ
ISLAMABAD:
محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاڑکانہ کی15فی میل پرائمری اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) لاڑکانہ گل شیر سومرو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاڑکانہ کی15فی میل پرائمری اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہی تھیں جنہیں نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اساتذہ کو ایکسپلی نیشن اور شوکاز نوٹس دیے گئے، 15 فی میل اساتذہ کا کسی بھی خط کا جواب نہ دینے پر نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے، یہ اساتذہ سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے رہے، وزیر تعلیم کے احکامات پر سندھ سے گھوسٹ کلچر کو ختم کر رہے ہیں۔