انگلش ٹیم زوال کی کھائی میں گر پڑی

آئی سی سی چیمپئن شپ میں آخری پوزیشن کارکردگی کا پول کھولنے لگی


Sports Reporter January 09, 2022
آئی سی سی چیمپئن شپ میں آخری پوزیشن کارکردگی کا پول کھولنے لگی۔ فوٹو: گیٹی

مسلسل شکستوں سے انگلش ٹیم زوال کی کھائی میں گر پڑی جب کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری پوزیشن کارکردگی کا پول کھولنے لگی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کیخلاف سیریز میں 2شکستوں اور ایک فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے والی انگلش ٹیم اگلے امتحان میں بھی بْری طرح ناکام ہوئی، ایشز میں آسٹریلیا نے تینوں میچز میں مات دی،چوتھے میں بھی فتح کا امکان ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب دیگر ٹیموں کی جانب سے بعض حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں،جنوبی افریقہ نے ہوم سیریز میں بھارت کے مقابل پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے میں بدلہ لے لیا،بنگلہ دیش نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اولین ٹائٹل جیتنے والے کیویز کو ان کے گھر میں ہی رسوا کردیا،اس صورتحال میں انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں اور آخری پوزیشن پر آچکی ہے۔

تینوں ٹیسٹ جیت کر آسٹریلیا 100پرسنٹیج پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے،سری لنکا کے بھی اتنے ہی پوائنٹس مگر وہ معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان ٹیم 75پرسٹینج سے تیسری پوزیشن پر ہے، بھارت (55.21) چوتھے، جنوبی افریقہ (50.00) پانچویں، بنگلہ دیش (33.33) چھٹے، ویسٹ انڈیز (25.00) ساتویں، نیوزی لینڈ(11.11) آٹھویں اور انگلینڈ (07.14) نویں نمبر پر ہے۔

ایشز کا چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں انگلش ٹیم کے پرسنٹیج پوائنٹس صرف 10ہوسکتے ہیں،بظاہر ناممکن نظر آنے والی فتح کی صورت میں 19پوائنٹس کیساتھ پوزیشن میں ایک درجہ بہتری آسکتی ہے،ابھی تک 2میچز میں شکست اور ایک ڈرا نے نیوزی لینڈ کو بھی سخت دباؤکا شکار کردیا،نویں پوزیشن اس کا مقدر بن سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں