سبی میں مٹھری کے قریب ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی ایمبولینسز کے ذریعے علاقوں کو روانہ کردیاگیا


ویب ڈیسک January 09, 2022
تیز رفتار گاڑی روڈ کے کنارے کھڑی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی فوٹوفائل

سبی میں مٹھری کے قریب تیز رفتار گاڑی مزدا سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ مٹھری کے قریب قومی شاہراہ پر روڈ کے کنارے مزدا کھڑی تھی جب ایک تیزرفتار گاڑی مزدا سے ٹکراگئی۔

حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی ایمبولینسز کے ذریعے علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں