بگ بیش لیگ میں حسنین کے ایک بار پھر3 شکار تھنڈر فتحیاب

محمد حسنین نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں


Sports Desk January 09, 2022
محمد حسنین نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بگ بیش میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن رینیگیڈز کو 129 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا جب کہ پاکستانی پیسر محمد حسنین نے ایک بار پھر 3 شکار کیے۔

فاتح ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،سڈنی نے 7 وکٹ پر 209 رنز بنائے، ڈینئیل سیمز 98 ناٹ آؤٹ اور الیکس ہیلز 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ناکام سائیڈ 14.2 اوورز میں 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیمز سیمور نے 25 رنز بنائے،محمد حسنین نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، یہ ایونٹ کی تیسری بڑی ناکامی شمار ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں