حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سےمحروم ہوگئے آصف زرداری

مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، سابق صدر


ویب ڈیسک January 09, 2022
مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، سابق صدر ۔ فوٹو : فائل

لاہور: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مری میں حکومت کی نالائقی سےمعصوم شہری زندگی سےمحروم ہوگئے۔

مری میں شدید برفباری اور سردی کے باعث بڑی تعداد میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مری میں برفباری میں پھنس کر 22 سیاح جاں بحق

سابق صدر کا کہنا تھا کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مری میں شدید برفباری اور ٹریفک کے جام ہونے کے باعث سردی کی شدت میں ٹھٹھر کر 22 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں