بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نوجوان کو باڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا


ویب ڈیسک January 09, 2022
نوجوانوں کو بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معصوم کشمیریوں کو شہید کرنا معمول بن چکا ہے ۔ آج بھی ایک مظلوم کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

نوجوان کو بانڈی پورہ کے علاقے شاہگنڈ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے تاحال سرچ آپریشن جاری ہے اور کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

رواں ماہ قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔