پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات سے قبل سرکاری محکموں میں خالی اسامیاں پٗر کرنے کا فیصلہ

ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر بھی بھر تیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئے کوٹہ ہوگا، ذرائع


ویب ڈیسک January 09, 2022
ترقیاتی فنڈذ کو 100 فیصد یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی ۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی فائنل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں صداقت عباسی، راجہ بشارت اور حسان خاور سمیت دیگر نے شرکت کی، اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہرماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیر اعلی میں پنجاب کی ایڈوائزری کو نسل کا اجلاس ہوگا، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیر اعظم بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اور ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر بھی بھر تیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئے کوٹہ ہوگا۔ جب کہ اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی فنڈذ کو 100 فیصد یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے، جسے ذمہ داری کے ساتھ پورا کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے بلدیاتی اداروں کے ایڈ منسٹرز کو اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر فنڈز استعمال کر نے کی بھی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اعجاز چوہدری کی سر براہی میں کام کر نے والی تنظیم پر شدید تنقید کی گئی، جب کہ اعجاز چوہدری کی جانب سے بھی اظہار ناراضی سامنے آیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پارٹی کی تنظیم میں پہلے عہدو ں پر رہنے والوں کی بجائے نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا۔ جب کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پنجاب بھر کے کارکنوں کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ہفتہ وار میٹنگز کیا کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں