مری میں منافع خورانڈہ 500 اور کمرے کے 50 ہزار طلب کر رہے تھے رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر برف میں پھنسی ایک بس کی تصویر بھی شیئر کی

رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر برف میں پھنسی ایک بس کی تصویر شیئر کی ہے فوٹوانٹرنیٹ

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف نے کیا ہے کہ مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں سے مقامی لوگوں نے اشیائے خورونوش اور ہوٹل کے کرائے کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔

مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کی بروقت مدد نہ پہنچنے پر ہونے والی ہلاکتوں کے باعث پوری قوم غم زدہ ہے۔ تاہم سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سیاح کی گفتگو شیئر کی ہے جس میں اس نے مری کے مقامی لوگوں کو منافق قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی جانب سے سیاحوں سے بھاری رقم لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا فیصلہ

رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر برف میں پھنسی ایک بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا ''یہ تصویر میں نے خود کھینچی تھی۔ اور جو کچھ نیچے کسی بھائی نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔

دو رات پہلے مری میں برف میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو اہلیان مری پانچ سو روپے کا ایک انڈہ فروخت کر رہے تھے، ہوٹل کمرے کا کرایہ تیس ہزار سے پچاس ہزار مانگ رہے تھے اور پانی کی بوتل پانچ سو کی بیچ رہے تھے۔

چھوٹی گاڑی کو دھکا لگانے کا تین ہزار اور بڑی گاڑی کو دھکا لگانے کا پانچ ہزار لے رہے تھے۔ آج سارے مددگار بنے ہوئے ہیں ہوٹل مالکان بھی نیک بن گئے۔ منافق قوم۔ ایک سیاح کی گفتگو''۔




واضح رہے کہ سیاحتی مقام مری میں سیر کے لیے جانے والے افراد شدید برفباری میں پھنس گئے تھے۔ وقت پر مدد نہ ملنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شدید سردی میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔ حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)



Load Next Story