کراچی میں گرین لائن بس سروس کل سے مکمل طور پر فعال کرنے کا اعلان

سرجانی تا نمائش بس سروس صبح 7 سے رات 10 بجے تک رواں دواں رہے گی، سینیئر منیجر ایس آئی ڈی سی ایل

مسافروں کو ہر پانچ منٹ بعد بس میسر آئے گی، سینئر مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD/KARACHI:
سینئر مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ شہر میں گرین لائن بس سروس کل سے مکمل طور پر فعال کردی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے باسیوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں گرین لائن بس سروس کل سے مکمل طور پر فعال کردی جائے گی، 80 بسوں کا بیڑہ کل سے مکمل طور پر فعال رہے گا۔

اس حوالے سے سینئر مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پیر سے نئی جدید ہائبرڈ بسیں 21 کلومیٹر کے ٹریک پر آپریشنل ہوجائیں گی، بسیں تمام 21 اسٹیشنز پر اسٹاپ کریں گی، سرجانی تا نمائش بس سروس صبح 7 سے رات 10 بجے تک مسافروں کو ہر پانچ منٹ بعد بس میسر آئے گی۔


عبدالعزیز نے بتایا کہ گرین لائن بسسز کا کرایہ کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ سے 55 روپے وصول کیا جائے گا، بس اسٹیشنز پر ڈیبٹ کارڈ اور موبائل والٹ سے بھی ٹکٹ خریدا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس ریپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کا منصوبہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے، 25 دسمبر سے آزمائشی طور پر 20 بسیں صبح 8 سے دن 12 بجے تک چلائی جارہی تھی۔

،
Load Next Story