سعودی عرب 3 سال سے قید شہزادی کو بیماری کے باعث رہا کردیا گیا

شہزادی کو علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہوئے بیٹی کے ہمراہ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا


January 09, 2022
57 سالہ شہزادی کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

MADRID: سعودی عرب میں گزشتہ تین برس سے بغیر کسی مقدمے کا سامنے کیے زیر حراست شہزادی بسمہ بنت سعود کو علالت کے باعث رہا کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کے حقوق کی توانا آواز اور ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والی 57 سالہ بسمہ بنت سعود کو بیٹی کے ہمراہ مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بسمہ بنت سعود دوران حراست مزید بیمار ہوگئیں تاہم انھوں نے احتجاجاً علاج کرانے سے انکار کردیا۔ دن بہ دن ان کی طبیعت بگڑتی گئی جس پر 2020 میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے بیمار شہزادی کو رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔



انسانی حقوق کی تنظیم القسط نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو تین سال بعد طبیعت کی ناسازی کے باعث بیٹی کے ہمراہ رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ بیٹی کے ہمراہ علاج کے غرض سے سوئٹزرلینڈ جارہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |