کراچی میں نجی چڑیا گھر سے تیندوے اور چیتے کے بچے چوری
نائٹ سپروائزر کی ڈیوٹی صبح تک ہوتی ہے مگر وہ رات سے ہی غائب ہے، مقدمہ درج
سپر ہائی وے پر واقع نجی چڑیا گھر سے چیتے اور تیندوے کے بچے چوری ہوگئے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گڈاپ پولیس کے مطابق چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹر شاہد جلیل نے گڈاپ سٹی تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ مدعی نے بتایا کہ چڑیا گھر کے پنجرے سے تیندوے کا بچہ ایک ماہ کا اور چیتے کا 8 ماہ کا بچہ چوری ہوا۔
مدعی کے مطابق نائٹ سپروائزر ساجد علی کی ڈیوٹی صبح 9 بجے تک ہوتی ہے مگر وہ رات 3 بجے سے غائب تھا۔ جس کی وجہ سے نائٹ سپروائزر پر چوری میں ملوث ہونے کا شک کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے چیتے اور تیندوے کے بچوں کو ڈھونڈنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔