برازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گر گیا 7 ہلاک اور 32 زخمی
زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے
MULTAN:
برازیل میں ایک فرناس جھیل میں سیاحوں کو تفریح کے غرض سے لے جانے والی کشتیوں پر پہاڑ کا ایک بڑا ٹکڑا گر گیا جس کے نتیجے میں 7 سیاح ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ایک جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتیاں سیر و تفریح کے لیے گھوم رہی تھیں کہ اچانک پہاڑ کا ایک بڑا ٹکڑا کشتیوں پر گر گیا۔
پہاڑ کا ٹکڑا گرنے سے 7 سیاح ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور خراشیں آئیں۔
برازیل کی بحریہ کے غوطہ خوروں اور ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے درمیان درجن سے زائد افراد کو جھیل سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑ کا گرنے والا حصہ مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث کمزور پڑ کر گرا۔ پہاڑ کا ٹکڑا سیاحوں پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔