خاتون کو اغوا اور ہراساں کرنے والے بھارتی اداکار نئی مشکل میں پھنس گئے

دلیپ کی کچھ آڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں وہ تفتیشی افسران کو نقصان پہنچانے سے متعلق گفتگو کررہے تھے، پولیس


ویب ڈیسک January 09, 2022
فلم ڈائریکٹر نے بھی حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف بھی کیا (فوٹو انٹرنیٹ)

RAWALPINDI: خاتون کو اغوا اور ہراساں کرنے کے کیس میں نامزد بھارتی اداکار نئی مشکل میں پھنس گئے کیونکہ اُن کے خلاف پولیس نے تفتیشی افسران کو قتل کی منصوبہ سازی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کی کرائم برانچ نے اتوار کے روز فلم ڈائریکٹر بالاچندر کمار کے اعتراف اور آڈیوز سامنے آنے کے بعد مقامی انڈسٹری ملیالم کے اداکار دلیپ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق اداکار نے 2017 میں اپنے خلاف دائر خاتون کے اغوا اور جنسی ہراسانی کے مقدمے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کو قتل کرنے کی منصوبہ سازی کی۔

مزید پڑھیں: ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں

حال ہی میں فلم ڈائریکٹر نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ دلیپ نے ہراساں کرنے کے واقعے کی ویڈیو دیکھی اور مرکزی ملزم سنیل کمار (جو فلم انڈسٹری میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں) سے قریبی مراسم بنائے۔

علاوہ ازیں دلیپ کے کچھ آڈیو کلپ بھی سامنے آئے، جن میں سے ایک میں وہ کسی کو انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ 'پانچوں تفتیشی افسران جلد نقصان پہنچنے والا ہے'۔ ایک اور آڈیو میں اداکار نے مبینہ طور پر کہا کہ 'اگر ان تفتیشی افسران کو کوئی ٹرک والا ٹکر مار دے تو وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا انتظام کردیں گے'۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ابتدائی تفتیش کی جائے گی جس کی روشنی میں دلیپ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے اینڈریو پر امریکی خاتون کا ہراسانی کا الزام

دوسری جانب دلیپ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساری باتوں کا جواب عدالت میں دیں گے۔ واضح رہے کہ اداکار دلیپ کے خلاف ہراسانی اور اغوا کا مقدمہ کوچی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس کا ٹرائل اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں