بھارتی اداکار رمیش بابو چل بسے

رمیش بابو نے 1987 سے 1996 تک بطور اداکار اور پھر پروڈیوسر کے طور پر کام کیا


ویب ڈیسک January 09, 2022
رمیش بابو جگر کے عارضے میں مبتلا تھے (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: بھارتی اداکار اور پرڈیوسر رمیش بابو 56 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکار کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد حیدرآباد کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ بے ہوشی کی حالت میں رہے اور پھر ہوش میں نہ آئے۔

اہل خانہ کے مطابق رمیش بابو جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے اُن کی طبیعت ٹھیک بھی نہیں تھی۔ ڈاکٹرز نے رمیش بابو کا حرکت قلب بند ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد اہل خانہ اور فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔

طبی ماہرین نے موت کی وجہ جگر کے عارضے کو قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سریکھا سکری دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئیں

رمیش بابو لیجنڈ سپر اسٹار کرشنا کے صاحبزادے تھے جبکہ اُن کے بھائی مہیش بابو کا شمار بھی نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔

آنجہانی اداکار نے 12 سال کی عمر میں 1987 میں ریلیز ہونے والی فلم 'سم رات' سے بطور چائلڈ اسٹار ڈیبیو کیا، جس کے بعد وہ 1996 تک 15 مختلف فلموں میں نظر آئے۔

بعد ازاں رمیش بابو نے 1997 میں اپنی والدہ کے نام کا پروڈکشن ہاؤس بنا کر بطور پرڈیوسر کا کام شروع کیا اور مقامی انڈسٹری کو شاندار فلموں کا تحفہ بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں