اسلام آباد ایئرپورٹ سے 13 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد اے ایس ایف اہلکاروں سمیت 5 گرفتار

ملزمان میں ایک اے ایس ایف کا حاضر سروس اور ایک سابق ملازم شامل، ملزمان ادویات سعودیہ عرب اسمگل کرنا چاہتے تھے


Staff Reporter January 09, 2022
گرفتار ملزمان اینٹی نارکوٹکس اہلکار کے ہمراہ (فوٹو : اے این ایف)

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کر 13 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرتے ہوئے اے ایس ایف کے دو اہل کاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان یہ گولیاں سعودیہ اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

اے این ایف حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے اے این ایف راولپنڈی کی ٹیم کے ہمراہ نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ کے انٹری گیٹ کے قریب گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں سوار افراد سے تین کلو 400 گرام وزن کی 13 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ANF raid 13000 drugs recovered two ASF arrest 5

نشہ آور گولیاں ملنے پر اے ایس ایف کے حاضر سروس اہل کار عادل شہزاد اور سابق اہل کار نثار احمد سمیت عمران الحق، نور زمان اور حبیب الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ANF raid 13000 drugs recovered two ASF arrest 3

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان خلیجی ممالک میں منشیات اسمگل کرتے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دھر لیا گیا۔

ANF raid 13000 drugs recovered two ASF arrest 2

حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عادل شہزاد اے ایس ایف کا حاضر سروس ملازم ہے، وہ اور سابق ملازم نثار احمد، ملزمان کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث تھے جبکہ دیگر ملزمان نشہ آور گولیاں پرواز نمبر SV-727 کے ذریعے جدہ (سعودی عرب) اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

ANF raid 13000 drugs recovered two ASF arrest 4

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اس دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں