محکمہ ایکسائز پنجاب کا غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی اطلاع دینے پر موبائل بیلنس دینے کا اعلان

شکایت کے لئے ایک ایس ایم ایس سروس شروع کی گئی ہے اور لوگ 7080 پر پیغام کے ذریعے اطلاع دے سکتے ہیں، ڈی جی محکمہ ایکسائز


ویب ڈیسک February 13, 2014
معلومات دینے والے شخص کو شکایت کے نتیجے میں ادائیگی کے تناسب سے موبائل میں مفت بیلنس دیا جائے گا، نسیم صادق فوٹو؛فائل

محکمہ ایکسائز پنجاب نے غیر رجسٹرڈ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں اور چوری کی گاڑیوں کی اطلاع دینے والے شخص کو مفت موبائل بیلنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب نسیم صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک نیا فارمولا متعارف کرایا ہے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ اور چوری کی گاڑیوں کے بارے میں معلومات دینے والے شخص کو اس شکایت کے نتیجے میں ادائیگی کے تناسب سے موبائل میں مفت بیلنس دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک ایس ایم ایس سروس شروع کی گئی ہے اور لوگ 7080 پر پیغام کے ذریعے اطلاع دے سکتے ہیں۔

نسیم صادق نے کہا کہ اس حوالے سے ایک اشتہاری مہم بھی شروع کی جائے گی جس کے ذریعے لوگوں میں یہ تحریک پیدا کی جائے گی کہ وہ غیر رجسٹرڈ، چوری اور ٹوکن ٹیکس کے بغیر گاڑیوں کی نشاندہی کرکے محکمہ ایکسائز کو آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔