بلیک میلنگ پر طالبہ کی خودکشی جعلی نکاح نامے پر دو ملزمان گرفتار

فورتھ ایئر کی طالبہ ڈاکٹر عصمت جمیل کو جعلی نکاح نامے کے ذریعے بلیک میل کیا جارہا تھا، پولیس

نکاح خواں سمیت دو ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے، پولیس - فوٹو:فائل

سندھ کے ضلع دادو میں پیپلزمیڈیکل کالج کے چوتھے سال کی طالبہ ڈاکٹرعصمت جمیل نے جعلی نکاح نامے کے ذریعے ہراساں کرنے پر خودکشی کرلی جبکہ پولیس نے نکاح خواں سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دادو پولیس نے ستیا روڈ کی رہائشی ڈاکٹر عصمت جمیل کا جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والے ملزم اور نکاح خواں ادریسی شر کو گرفتار کرلیا۔

تفتیش کے دوران نکاح خواں نے پولیس کو بیان دیا کہ مسجد میں مجھ سے نکاح نامے پر انکوٹھے لگوائے گئے اور ملزم شناختی کارڈ کی کاپی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ دوسرے گرفتار ہونے والے ملزم شاہد فیض سولنگی نے اعتراف کیا کہ نکاح کے وقت ڈاکٹر عصمت موجود نہیں تھی۔


مزید پڑھیں: مسلح افراد کی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کواغواکرنے کی کوشش

پولیس نے نکاح خواں اور ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم ثمن سولنگی تاحال مفرور ہے جو ڈاکٹر عصمت کو جعلی نکاح نامہ کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا، ناجائز مطالبات کی وجہ سے طالبہ نے خود کشی کی۔

 
Load Next Story