
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو لیڈی ڈیانا پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز 'دی کراؤن' کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔
اگرچہ ہمایوں سعید نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی جانب سے باقاعدہ کسی سوشل پلٹ فارم پر اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ان خبروں کی گونج بڑھتی جارہی ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہمایوں سعید پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔
اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حسن زیدی نے پہلی ٹوئٹ کی کہ 'بڑی بریکنگ: اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن 'دی کراؤن' میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے'۔
BIG BREAKING: Can confirm that the next season of Netflix’s The Crown @TheCrownNetflix will also star our very own @iamhumayunsaeed. He will be playing surgeon Dr Hasnat Ahmed, Lady Diana’s alleged ‘true love’ who she apparently called “Mr Wonderful.” pic.twitter.com/ChrsVqnCcK
— Hasan Zaidi (@hyzaidi) January 9, 2022
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمایوں سعید دراصل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے جو لیڈی ڈیانا کے 'سچے پیار' تھے اور شہزادی انہیں 'مسٹر ونڈرفل' کہتی تھیں۔
حسن زیدی نے کہا کہ سیریز کے پبلسٹی نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ کاسٹ لیک ہو گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آخر کار سامنے آ ہی گیا، قابل فخر بات ہے'۔
Finaaaallly it’s out!!!! So proud! So excited!!! MashAllah mashAllah 🥳✨💫 🧿🤲🏼♥️ What a show! What a star :) @iamhumayunsaeed @TheCrownNetflix
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) January 9, 2022
صحافی حسن چوہدری کے مطابق ہمایوں سعید پہلے پاکستانی اداکار بن جائیں گے جنہیں نیٹ فلکس اوریجنل میں کاسٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ سپر اسٹار فواد خان ہٹ سیریز میں شامل ہوں گے۔
Breaking and HUGE: Humayun Saeed becomes first Pakistani actor to be cast in a Netflix original. Will be seen as Dr Hasnat in The Crown. Congratulations to him and to us!!! Whoaaaaaaaaaa!!!!!! #TheCrown @TheCrownNetflix @iamhumayunsaeed @netflix pic.twitter.com/lUZZvDsyjC
— Hassan Choudary (@hassanchoudary) January 9, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔