سنچورین ٹیسٹ آسٹریلیا کے 397 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کے 6 وکٹوں پر 140 رنز

جنوبی افریقا کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 257 رنزدرکار، ڈی ویلئیرز 52 اور پیٹرسن 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں


ویب ڈیسک February 13, 2014
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 4 جب کہ ریان میکلرن اور روبن پیٹرسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو:اے ایف پی

سنچورین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 397 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے جبکہ پروٹیز کو برتری ختم کرنے کے لئے مزید 257 رنز درکار ہیں۔


3 ٹیسٹ میچز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 397 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 4 جب کہ ریان میکلرن اور روبن پیٹرسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو 11 کے مجموری اسکور پر کپتان گریم اسمتھ 10 رنز بنا کر مچل جانسن کا شکار بن گئے،اسی طرح الویرو پیٹرسن، 2، ہاشم آملہ 17، فیف ڈیوپلیسی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اے بی ڈی ویلئیرز آسٹریلین بالنگ کے سامنے ڈٹے رہے اور دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ڈی ویلئیرز 52 اور روبن پیٹرسن 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔