حکومت کے وعدے پورے نہیں ہوتے اور دعوے ختم نہیں ہوتے شہباز شریف
حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے یوریا کا بحران برقرار ہے، صدر ن لیگ
ISLAMABAD:
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے وعدے پورے نہیں ہوتے اور دعوے ختم نہیں ہوتے۔
شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے بحران برقرار ہے، یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہو گی، اس حکومت سے وعدے پورے نہیں ہوتے مگر دعوے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔