بلوچستان کے علاقے تربت سے ڈپٹی کمشنر کیچ اور اے سی تمپ کو اغوا کرلیا گیا

ڈی سی کیچ حمید ابڑو اور اے سی تمپ محمد حسین ایرانی حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد واپس آرہے تھے


ویب ڈیسک February 13, 2014
مسلح افراد نے ڈی سی کیچ اوراے سی تمپ کے قافلے کو گھیرے میں لے کر اندھا دھند فائرنگ کردی. فوٹو: فائل

KARACHI:

بلوچستان کے علاقے تربت سے نامعلوم ملزمان ڈپٹی کشمنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو اغوا کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ حمید ابڑو اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حسین ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد واپس آرہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کے قافلے کو گھیرے میں لے کر اندھا دھند فائرنگ کردی اس دوران ڈی سی کیچ اوراے سی تمپ کے ساتھ موجود محافظوں نے بھی فائرنگ کی لیکن مسلح افراد دونوں سرکاری افسران کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔