صبور اور علی انصاری کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو جذباتی کردیا

صبور نے طویل نوٹ لکھ کر اپنی شادی کے خوشی اور غم کے جذبات مداحوں سے شیئر کیے


ویب ڈیسک January 10, 2022
صبور نے طویل نوٹ لکھ کر اپنی شادی کے خوشی اور غم کے جذبات مداحوں سے شیئر کیے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصوت جوڑی صبور اور علی انصاری کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو جذباتی کردیا.

معروف اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی خوب دھوم دھام طریقے سے منائی گئی جس میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر صبور اور علی انصاری کی شادی کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ صبور علی کی جانب سے ایک اور ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک طویل نوٹ لکھ کر اپنی خوبصورت شادی کے خوشی اور غم کے جذبات مداحوں شیئر کیے۔

صبور علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ گھر اور اپنے خاندان کو چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنا ہمیشہ سے میرا سب سے بڑا ڈر رہا ہے لیکن میں ان لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، میں سارا وقت خوشی اور مسرت کے آنسوؤں میں ڈوبی رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس خوبصورت موقع پر اپنی والدہ کو بہت یاد کیا سوچ رہی تھی کہ وہ مجھے علی کے ساتھ دیکھ کر کتنی خوش ہوئی ہوں گی اور وہ ہم پر کتنی محبتیں برسا رہی ہوں گی۔

صبور علی نے کہا کہ میں علی کو اپنی زندگی میں لانے کے لیے اللہ کا شکر ادا کرنے سے خود کو نہیں روک پائی، اس دن کے ہر لمحات نے مجھے بہت جذباتی کردیا میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے ایسا شخص ملا جو میرے اور میرے خاندان کے لیے اتنا پیار کرنے والا، دیکھ بھال کرنے والا اور احترام کرنے والا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کو بھی صبور علی کی ویڈیو نے جذباتی کردیا اور انہوں نے اس خوبصورت جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر کے کمنٹس باکس بھر دیا۔






تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں