خیبرپختون خوا حکومت کا دور دراز علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کیلئے اہم اقدام

اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی، وزیراعلیٰ

اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی، وزیراعلیٰ ۔ فوٹو : فائل

MADRID:
خیبرپختون خوا حکومت نے صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم قدم اٹھالیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے صوبے کے مختلف اضلاع کے 10 طبی مراکز کے انتظام و انصرام کی آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں خیبر پختونخوا ہیلتھ فاونڈیشن اور سماجی تنظیموں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔


ان طبی مراکز میں کٹیگری اے اسپتال وانا، کٹیگری سی اسپتال مشتی میلہ، کٹیگری ڈی اسپتال کوہستان، کٹیگری ڈی اسپتال بازار ذخہ خیل، کٹیگری ڈی اسپتال رزمک اور دیگر شامل ہیں، ان اسپتالوں کے انتظام و انصرام کی آؤٹ سورسنگ سے یہ اسپتال دن میں 24 گھنٹے فعال ہو جائیں گے، دور دراز علاقوں کے ان مراکز صحت میں طبی عملے، آلات اور ادویات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے پر عزم ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں کے طبی مراکز کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لئے ان اسپتالوں کی منیجمنٹ کی آوٹ سورسنگ اہم اقدام ہے، آوٹ سورسنگ کے ذریعے ان طبی مراکز میں طبی خدمات کی فراہمی کو عوامی توقعات اور ضروریات کے عین مطابق بنایا جائے گا، اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی۔
Load Next Story