خوابوں والی سرکار نے وزیراعظم سے متعلق ایک اور پیش گوئی کردی

عمران خان ہوگا یا نہیں اسی 3 ماہ میں فیصلہ ہوگا، منظور وسان


کورٹ رپورٹر January 10, 2022
عمران خان ہوگا یا نہیں اسی 3 ماہ میں فیصلہ ہوگا، منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 مہینے میں بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان ہوگا یا نہیں اسی 3 ماہ میں فیصلہ ہوگا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیر زراعت منظور وسان نے کہا کہ پہلےبھی کہا تھا اگلے 3 مہینے اہم ہیں۔ آئندہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ گڑبڑ کچھ زیادہ ہے حالات کچھ زیادہ خراب نظر آرہے ہیں۔ تاہم راستہ نکلے گا،اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھیں گی اور مائنس ون کی بات ہوگی۔

منظور وسان نے کہا کہ مائنس ون بھی ہوسکتا ہے ماضی میں ایسا ہوا ہے۔ 3 مہینوں میں فیصلہ کرنا ہے کہ مائنس ون ہوگا یا الیکشن ہوگا۔ اسی جماعت سے کوئی نیا وزیر اعظم ہوسکتا ہے۔ ماضی میں ایسا ہی ہوا ہے ایک ہی مدت میں 2،2 وزیراعظم رہے ہیں۔ فروری میں قلندر کی دھمال لگے گی اور ایسا لگے گا کہ کوئی نہیں بچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں