رانا شمیم بیان حلفی کیس فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور
درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصل واڈا ،صداقت عباسی، فرخ حبیب کو 62 ون-ایف کے تحت نااہل کرنے استدعا کی گئی
ISLAMABAD:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل (11 جنوری) کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
مزیدپڑھیں: رانا شمیم کا بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے کیے جانے کا انکشاف
فراہم کردہ معلومات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چوہدری، وفاقی وزیر آبی امور فیصل واڈا ،صداقت عباسی، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو 62 ون-ایف کے تحت نااہل کیاجائے۔
علاوہ ازیں درخواست میں میڈیا کو توہین عدالت کیس کے فیصلے تک رانا شمیم کی 'کردار کشی' روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔
درخواست میں دواینکر اورایک نجی چینل سمیت رجسٹرار گلگت بلتستان سپریم کواپیلیٹ کورٹ، رجسٹرارشہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: رانا شمیم کی بیان حلفی پر دستخط نواز شریف کے سامنے کرنے کی تردید
دائر کردہ درخواست میں راناشمیم کی 'کردار کشی' کرنے پر فرخ حبیب کو قومی نشریاتی چینل پر معافی مانگنے اور دواینکر اورایک نجی چینل کو پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ رانا شمیم کے بطور وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی تعیناتی سے متعلق ایڈمنسٹریٹوریکارڈ طلب کیاجائے۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی نے اپنی درخواست میں کہا کہ بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد حسن رانا کی اے سی آر کی 26مئی 2018سے لیکر یکم دسمبر 2018تک اے سی آر طلب کی جائے۔
رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے راناشمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے درخواست دائر کی تھی۔