الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

جون 2018ء سے جنوری 2022ء تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک January 10, 2022
جون 2018ء سے جنوری 2022ء تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی، نوٹی فکیشن - فوٹو:فائل

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر رکنیت بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی سینیٹ آف پاکستان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018ء میں جاری کردہ نوٹی فکیشن واپس لے لیا، جون 2018ء سے جنوری 2022ء تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی، اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کی گئی۔

الیکشن تیسری ترمیم آرڈیننس کے مطابق رکن پارلیمنٹ کو آرڈیننس کے اطلاق کے 40 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا، مقررہ مدت کے دوران اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہ اٹھایا تو نشست خالی تصور ہوگی، الیکشن تیسری ترمیم آرڈیننس ستمبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا، آرڈیننس کی مدت اپریل 2022 تک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |