ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں استحکام

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ مستحکم رہے


Staff Reporter January 10, 2022
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ مستحکم رہے (فوٹو : فائل)

کراچی: درآمدی شعبوں کی محدود ڈیمانڈ سے پیر کو انٹربینک میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی اسی طرح سونے کے مقامی بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کو کاروباری دورانیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 176.74 روپے کی سطح تک پہنچ گئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 پیسے کے اضافے سے 176.68 روپے پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 179.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دریں اثنا بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کے اضافے سے 1800 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 126200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 108196روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14 روپے پر مستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں