پولینڈ ہولوکاسٹ قانون کو احمقانہ بولنے پر سفارتکار ملازمت سے برطرف

یہودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سفارتکار نے ہولوکاسٹ کیخلاف بیان پر حکومتی قانون سازی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا

سفارتکار جیروسلو نوویک

LONDON:
پولینڈ کے ایک سفارتکار کو اپنی ہی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ہولوکاسٹ قانون کو احمقانہ بولنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بیان دیا کہ ہولوکاسٹ کیخلاف بیان سے متعلق قانون کی توہین پر پولینڈ کے سفارتکار جیروسلو نوویک (Jaroslaw Nowak) کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔


برطانیہ میں شائع ہونے والے ایک یہودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جیروسلو نے ہولوکاسٹ کیخلاف بیان پر حکومتی قانون سازی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نوویک نے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا حکومت کو چاہیے کہ پھر یہ بھی قانون بنائے کہ کمیونسٹ حکومت میں جن زمینوں پر قبضہ کیا گیا انہیں اصل مالکوں کو لوٹایا جائے۔ اس بیان پر بھی حکومتی عہدیداروں میں ناراضگی پائی گئی تھی کیونکہ قانون کے مطابق کمیونسٹ دورِ حکومت میں جن جائیدادوں پر قبضے ہوچکے انہیں واپس نہیں لوٹایا جائے گا۔
Load Next Story