منی لانڈرنگ والے ممالک کی فہرست سے عراق کا نام خارج

یورپی یونین نے کہا کہ یہ اقدام تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجہ ظاہر نہیں کی


ویب ڈیسک January 10, 2022
عراقی وزیر اعظم اور یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

یورپی یونین نے دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لنڈرنگ کرنے والے ممالک کی فہرست سے عراق کا نام خارج کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد میں یورپی یونین کے سفیر ولی ورجولا (Ville Verjola) نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الخزیمی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سفیر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ لسٹ (AML) اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی فہرست (CTF) سے عراق کو خارج کیے جانے کا اقدام تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجہ ظاہر نہیں کی۔

دوسری جانب مصطفیٰ الخزیمی کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ہماری موثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عراق کا کھویا ہوا وقار واپس لائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں فہرست میں عراق کا نام جولائی 2016 میں شامل کیا گیا تھا جبکہ عراقی وزیر اعظم اس سے قبل بھی یورپی یونین سے نام خارج کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں