شاہ محمود کی رومانین وزیراعظم اور ہم منصب سے ملاقاتیں
وزیر خارجہ کا ویکسین کے تحفے پر شکریہ،کابل انخلا میں مدد پر پاکستان کی ستائش
HYDERABAD:
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رومانین وزیراعظم اور ہم منصب سے ملاقاتوں میں پاکستان و رومانیہ کے وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے پر گفتگو کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بخارسٹ میں رومانیہ کے وزیر اعظم نکولائی چیوکا سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ نے رومانیہ کے وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ نے رومانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات کو سراہا اور پاکستانی عوام کیلئے رومانیہ کی حکومت کی جانب سے انسداد ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کے تحفے کے اعلان پر وزیر اعظم نکولائی چیوکا چیوکا کا شکریہ ادا کیا۔
رومانیہ کے وزیر اعظم نے افغانستان کے تناظر میں پاکستان کے کردار اور رومانیہ کے شہریوں کے انخلا میں پاکستانی کی معاونت کو سراہا۔بخارسٹ میں اپنے رومانیہ کے ہم منصب بوگڈان لوسیان اوریسکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کو بحال کرنیکی ضرورت ہے۔
پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طبقہ محنت کر کے بیرون ملک سے پیسہ وطن بھیجتا ہے جبکہ دوسرا طبقہ وطن سے لوٹ کر باہر بھیجتا ہے، وزیر خارجہ رومانیہ کا دورہ مکمل کر کے دو روزہ دورہ پر اسپین روانہ ہوگئے۔