پی ایس ایل 7 کی  افتتاحی تقریب میں میوزک اور رقص  نہیں ہوگا

فیصلہ کووڈ صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث کیا گیا، پی سی بی ذرائع


ویب ڈیسک January 11, 2022
پی ایس ایل7 کی افتتاحی تقریب سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے:فوٹو:فائل

QUETTA: پاکستان سپرلیگ 7 کی افتتاحی تقریب میں اس بار میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

مختصر افتتاحی تقریب میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔

پی ایس ایل 7 کا ترانہ 20 یا 21 جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔پی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔