لتا منگیشکرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اسپتال میں داخل

لتا منگیشکرکی عمر92 سال ہے


ویب ڈیسک January 11, 2022
لتا منگیشکرکو 2019 میں سینے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

MADRID: بھارت کی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکوکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہوربھارتی گلوکارہ لتا منگیشکربھی کورونا کا شکارہوں گئیں۔92 سال کی لتا منگیشکرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکرکوان کی عمر کے پیش نظر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

نومبر2019 میں لتا منگیشکرکو سینے میں انفکیشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ عرصے زیرعلاج رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں