الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے 8 والیمز سامنے لائے شہباز شریف

عمران خان نے 7 سال تک حقائق قوم سے چھپائے، شہبازشریف

فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا چھپانا نہیں،شہبازشریف:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ دوسروں کی 3 نسلوں کے حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کی تفصیل چھپانا چاہتا ہے۔

شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ دوسروں کی 3 نسلوں کے حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے 8 والیمز کی تفصیل چھپانا چاہتا ہے۔


عمران خان نے 7 سال تک قوم اورالیکشن کمیشن سے حقائق چھپائے لیکن اب سچائی چھپ نہیں سکتی۔ فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا اور واضح ثبوت ہے۔ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا اسے چھپانا نہیں۔

شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کوسامنے لایا جائے۔ ان والیمز میں پی ٹی آئی کے تمام خفیہ بینک اکاؤنٹس اورغیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں۔ والیمز کا خفیہ رکھنا قانوناً جرم ہے۔
Load Next Story