پاکستان میں پہلی باربیرون ملک سے لائے گئے جگرگردے کی پیوند کاری

جگر،گردے کا عطیہ ابوظہبی میں انتقال کرنے والے شخص نے دیا تھا

پیوندکاری کے دونوں مریض روبصحت ہیں،ڈاکٹر:فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
پاکستان میں پہلی باربیرون ملک سے لائے گئے جگراورگردے کی پاکستانی مریضوں میں پیوند کاری کردی گئی۔

ابوظہبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی کا جگراورگردے خصوصی طیارے سے پاکستان لائے گئے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ لاہورمیں دوپاکستانی مریضوں کی جگراورگردے کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔


پی کے ایل آئی لاہور کے سربراہ ڈاکٹرفیصل سعود ڈارکے مطابق ابوظہبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شخص کے اعضا کے ایل پی لاہورمیں ٹرانسپلانٹ کرکے2 پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی۔

ڈاکٹرسعود نے مزید بتایا کہ گردے اورجگرکی پیوند کاری کے دونوں مریض روبصحت ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ گردے اورجگرکا ٹرانسپلانٹ ایک ہی دن میں ہوا ہو۔
Load Next Story