وفاقی کابینہ کا کورونا کی نئی لہر میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

تعلیمی ادارے بھی بند نہیں کریں گے تاہم صورتحال کو باریک بینی سے مانیٹر کررہے ہیں، فواد چوہدری کی پریس کانفرنس


ویب ڈیسک January 11, 2022
نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، فواد چوہدری ۔ فوٹو : فائل

QUETTA: وفاقی کابینہ نے کورونا اومیکرون کی اس نئی لہر میں لاک ڈاؤن نہ لگانے اور تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس پانچویں لہر پر ملک میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے اور نہ ہی تعلیمی ادارے بند کریں گے البتہ صورتحال کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، وہ ملک سے فراڈ کے ذریعے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس مسترد کردیں، نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ طلبی پر درخواست دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سانحہ مری میں تقریباً 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، مری میں 5 گاڑیوں کے ساتھ واقعات پیش آئے، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں، وزیراعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، ہم نے 13 نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے، ملک میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، کالام، ناران، سوات اور دیگرمقامات پر سیاحوں کا رش ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں