اداکاراؤں کو کام کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا جعلی کاسٹنگ ڈائریکٹر گرفتار
ملزم نے اداکارہ کو ویب سیریز میں کام دلانے کیلیے نازیبا تصاویر طلب کیں اور بعد میں بلیک میل کیا، پولیس
BEIJING:
پولیس نے اداکاراؤں کو کام کا جھانسہ دے کر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ارادہ رکھنے والے جعلی کاسٹنگ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کولکاتا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کاسٹنگ ڈائریکٹر کو گرفتار کیا۔ 24 سالہ ملزم کا دعویٰ ہے کہ اس نے بنگالی فلموں میں کام کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اوم پرکاش تیواری کے نام سے ہوئی ہے، اوم پرکاش ایک پروڈکشن ہاؤس میں کام کر چکا ہے اور اسی جہ سے ملزم اداکاراؤں کے لیے کاسٹنگ کے عمل کو جانتا ہے، ملزم نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ممبئی میں اس کا اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس ہے۔
اوم پرکاش تیواری کو ہفتے کی رات مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر ٹٹوالا سے ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے حراست میں لیا تھا۔
متاثرہ اداکارہ نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم نے جنسی خواہشات سے انکار پر مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے اعلان کے بعد اوم پرکاش سے خود رابطہ کیا تھا۔ جعلی کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اداکارہ کو ویب سیریز میں کام دلانے کے لیے نازیبا تصاویر طلب کیں اور بعد میں ان ہی سے اداکارہ کو بلیک میل کرتا رہا۔
مالاد پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر دھنن جے لائی گید کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک پروڈکشن ہاؤس میں کام ضرور کیا ہے لیکن اس کا اپنا کوئی پروڈکشن ہاؤس نہیں ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔