فرح خان نے کپل شرما کو ڈانس کرنے سے روک دیا

کپل شرما نے روینہ ٹنڈن کو دیکھ کر ڈانس شروع کردیا تھا


ویب ڈیسک January 11, 2022

LONDON: بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور کوریو گرافر فرح خان نے کپل شرما کو ڈانس کرنے سے روک دیا۔

فرح خان اور نامور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں کپل شرما شو میں شرکت کی، جس کا پرومو بھارتی ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

دو منٹ کی اس ویڈیو کے آغاز پر فرح خان اور روینہ کو کپل کے سیٹ پر آتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھالیا

بالی ووڈ اداکارہ کے سیٹ پر آتے ہی کپل شرما نے مشہور گانے 'ٹپ ٹپ برسا پانی' پر ڈانس شروع کیا تو روینہ نے بھی اُن کا ساتھ دیا۔




کوریو گرافر نے کپل شرما کو روینہ سے دور کیا جس پر کپل نے کوریو گرافر سے اپنے ڈانس کی پسندیدگی سے متعلق سوال کیا۔ جس پر فرح خان نے برجستہ جواب دیا کہ 'یہ ڈانس دیکھ کر تو بارش بھی بند ہوجائے'۔ کپل شرما شو کی یہ قسط اتوار اور پیر کو نشر کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں