حرارت کیلئے پالتو جانوروں سے چمٹنے کی تجویز پر برطانوی محکمہ کی عوام سے معذرت

اووانرجی نے تجویز دی تھی کہ سردیوں میں گیس اور بجلی کے زیادہ بل سے بچنے کیلئے اپنے پالتو جانوروں سے کو آغوش میں لیں

[فائل-فوٹو]

لاہور:
برطانیہ میں بجلی و گیس فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے Ovo Energy کی جانب سے عوام کو تجویز دی گئی تھی کہ سردیوں میں گیس اور بجلی کے زیادہ بل سے بچنے کیلئے اپنے پالتو جانوروں سے چمٹیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ نے اپنے صارفین کو بجلی و گیس کے زیادہ بلز سے بچنے کیلئے 10 نکاتی تجاویز پیش کی تھیں جس میں تھا کہ پالتو جانوروں سے چمٹیں اور بچے hula hoop (ایک قسم کا کھیل جس میں بڑے سے رِنگ کو کمر کے ارد گرد جسمانی حرکت سے گھمایا جاتا ہے) کا آپس میں مقابلہ کریں۔


تجویز آنے پر لیبر پارٹی کے رہنما اور ہاؤس آف کامنز کے رُکن ڈیرن جونز نے محکمے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ایسی تجاویز پر کس نے دستخط کیے۔ یہ بھی کہا جاسکتا تھا کہ لوگ سوئیٹر پہن کے رکھیں یا گرم تاثیر والی غذاؤں کا استعمال کریں۔

ڈیرن جونز کی طرف سے یہ تنقید سامنے آنے پر ہی Ovo Energy نے معذرت کی ہے۔
Load Next Story